سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ۔
وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن ڈیرھ بجے ہوئی ،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سردار تنویر الیاس کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو کہ درست قرار دیے گئے۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر انہوں نے پہلے پانچ وزرا کو برطرف کیا جس کے بعد وہ خود بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے
جبکہ گزشتہ دنوں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی تھی۔
جس ملاقات میں عبدالقوم نیازی نے خود پر لگے تمام الزمات مسترد کر دیئے تھے۔عمران خان نے بھی سردارعبدالقیوم نیازی کے مؤقف کی تائید کی تھی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی نے مستعفی ہونےکی پیشکش کرتے ہوئے اپنے خلاف سازشوں سے عمران خان کو آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعدعمران خان نے معاملات حل کرانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی تھی ۔