قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا۔
ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے شاہدہ اختر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور آغا حسن بلوچ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔