پرویز الٰہی کی مقدمہ کے اندراج کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع

18  اپریل‬‮  2022

اسپیکر پرویز الٰہی نے اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اندراج مقدمہ کی درخواست حمزہ شہباز،آ ئی جی پنجاب کے خلاف دائر کی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے، تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ چوہدری پرویز الہی کی جانب سے عامر سعید راں نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved