مسلم لیگ ن نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہنما ن لیگ عطا اللّٰہ تارڑکل اس معاملے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔عطا تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزار کے بطور وزیر اعلیٰ استعفے کی منظور پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ دیا۔