کتنے وزرا پر مشتمل وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائےگی؟

18  اپریل‬‮  2022

کتنے وفاقی کابینہ آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائےگی۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی، دوسری جانب بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہےکہ ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کرلیا ہے، ایوان صدر  سے جواب آنےکے بعد حلف برداری کی تقریب ہوگی۔

ادھر مسلم لیگ ن کی  ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، کچھ دیر میں کابینہ کے ناموں کا اعلان کروں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی کا کوئی ایشو نہیں بنا ہوا، سب قیاس آرائیاں ہیں، پوری کابینہ کا ایک ساتھ اعلان کرنا چاہتے تھے، وفاقی کابینہ چاروں صوبوں کی عکاسی کرے گی، وفاقی کابینہ کے حوالے سے کسی جماعت کا کوئی مسلئہ نہیں بنا، اس  میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved