مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملکی سیاست میں انتہا کی کشیدگی کے باعث سیاست سے دستبردار ہونے پر غور شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ چوہدری پرویز الٰہی کی عیادت کیلئے ان کے گھر گئے، ملاقات میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ سیاست میں کشیدگی اور انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے میدان میں آئیں، اور اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں تو سوچ رہا ہوں کہ اب سیاست میں رہنا بھی ہے یا نہیں۔ اس پر لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک وضع دار سیاسی شخصیت ہیں، کنارہ کشی کی بجائے سیاست میں کشیدگی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، قوم کو سمجھائیں کہ یہ طرزسیاست کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
اس پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں پہلے اپنا ذہن بناتا ہوں، پھر آپ سے ملاقات کروں گا۔