عمران خان کا سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ، اندونی کہانی سامنے آگئی

18  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کوایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

سراج الحق کی جانب سے عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں قائدین کا روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا حکومت میں اتحادی رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved