سری لنکن شہری پریا نتھاکمارا قتل کیس،انسداددہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

18  اپریل‬‮  2022

سری لنکن شہری پریا نتھاکمارا قتل کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو جلانے اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے مطابق 6 مجرمان کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید جبکہ 76 کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، سینئر سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے ٹرائل مکمل کرایا۔

عدالت نے پریانتھا کمارا کو زندہ جلانے، تشدد کرنے والے ملزمان کو سزائیں سنائیں، پراسیکیوشن نے 46 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا، 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چالان کا حصہ تھی، 55 ملزمان کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی ریکارڈ کا حصہ تھیں، پراسیکیوشن نے 89 ملزمان کیخلاف چالان جمع کروایا، چالان کے مطابق 80 ملزمان بالغ اور 9 نابالغ ہیں۔

ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کی گئی تھی، عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved