مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ، ٹاسک سونپ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ بننے کے بعد آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے، پاکستان قرض پروگرام میں آئی ایم ایف سے رعایت مانگے گا، آئی ایم ایف سے بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے مطالبات سے دستبردار ہونے کی درخواست کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی ساتویں قسط طے ہونا باقی ہے، معاشی نظم و ضبط اور اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے۔