بلوچستان کے علاقے تربت کے نواحی علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 سپاہی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ جہاں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن،استحکام و ترقی کے درپے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس سے منسلک ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں سپاہی انعام اللہ بھی شہید ہو گئے ہیں۔