پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت پریشان کن ہے، ان کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کی جا رہی ہے’۔
انہوں نے لکھا کہ’ میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں ، اس لیے میں 50 ہزار پاؤنڈز کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں’۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے ایک با ر پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا جس دوران 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
IT’S VERY UPSETTING TO SEE WHAT IS HAPPENING IN PALESTINE, WHO ARE BEING CONSISTENTLY ABUSED & TORMENTED. MY PRAYERS ARE WITH THE PEOPLE OF PALESTINE. THEREFORE I AM PLEDGING £50.000 TOWARDS THE CAUSE & ENCOURAGE EVERYONE TO GET BEHIND THIS CAMPAIGN #PrayforPalestine 🇵🇸 pic.twitter.com/gu5b9BQc9r
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022
اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جب کہ فورسز نے مسجد میں موجود افراد کو باہر نکال دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی تھیں۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ سروس کے مطابق مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 152 فلسطینی زخمی ہو ئے۔