ن لیگ کے مرکزی رہنماء نے عمران خان کے موقف کی حمایت کر دی

18  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے ملک میں جلد عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جلسوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے اعلان کیا ہے یہ ان کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ  اتحادی حکومت کے قائدین کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہمیں جلد از جلد انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔ ملک کو سول وار کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ کہا جارہا ہے یہ امپورٹڈ حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ نیا مینڈیٹ ہے۔ پارلیمنٹ ، عدلیہ ، افواج، بیوروکریسی اور میڈیا سب کو مل کر اس صورتحال سے نکالنا چاہیے ۔ ہمیں باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے ہمیں اندر سے خطرہ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ایف سی اور دفاعی ادارے اپنی اپنی بیرکوں میں واپس جائیں تو ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ کہ یہاں آئندہ کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے ۔ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ عمران خان اس ملک کو دیوالیہ کر گیا ہے۔ سری لنکا کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ہم بھی معاشی لحاظ سے اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی ملک میں فوری عام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved