قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بیٹے کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات کے بارے میں بتایا۔
اعظم صدیق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کھانے کے بعد کچھ وقت ملا جس میں بابر سے گفتگو ہوئی۔انہوں نے لکھا کہ بابر سمیت پوری ٹیم کو اب تک کی کارکردگی پر شاباشی دی اور یقین دلایا کہ ہم فخر سے سر اٹھا کر گھر جارہے ہیں اور آگے دل جمعی، حوصلے اور اعتماد سے کھیلنے کی تاکید کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نےبابر اعظم کو تاکید کی کہ اب آئندہ دل جمعی، حوصلے اور اعتماد سے کھیلنا ہے۔ اعظم صدیق نے اپنی پوسٹ میں دعائیہ کلمات لکھے کہ ٹیم پاکستان اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے اور رہے گا، انشا اللہ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے تاہم ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔