آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

18  اپریل‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نیکولائی گویا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور رومانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر شعبہ جاتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں۔ ملاقات میں دونوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved