میرا تحفہ میری مرضی، عمران خان کے توشہ خانہ کے متعلق بیان پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا

18  اپریل‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد  رہے کہ سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے توشہ خانہ تحائف کے متعلق کہا کہ میرا تحفہ ہے،میں جو مرضی کروں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ  سب کچھ ریکارڈ پر ہے، ایک صدرنےگھرپرتحفہ بھجوایا تو وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کرآدھی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھاکر 50 فیصد کی، اگر  میں نے پیسہ بناناہوتا تو اپنے گھرکوکیمپ آفس ڈیکلیئر کر کے کروڑوں روپیہ بناتا۔ ‏فوجیوں کو بھی ڈی ایچ اے میں پلاٹ ملتے ہیں تو ان کی مرضی وہ جو چاہیں کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی، آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل، دونوں ختم ہو چکے ہیں، آپ کو حساب تو دینا پڑے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved