نئی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تاریخ سامنے آ گئی، تقریب کہاں ہو گی؟

18  اپریل‬‮  2022

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی، تاہم حلف صدر مملکت کے بجائے چیئرمین سینیٹ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی حکومت میں شامل اتحادی  جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری گزشتہ شب ہونی تھی، جو صدر مملکت کے حلف لینے سے انکار کے باعث نہ ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نئی کابینہ سے حلف لینے سے  معذرت کے بعد اب حلف برداری کی تقریب آج ہوگی اور صدر مملکت کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق  حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی، تاہم  صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved