بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرامریکی رپورٹ جاری

18  اپریل‬‮  2022

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  پر  امریکی محکمہ خارجہ کی  رپورٹ جاری

  کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق رپورٹ برائے 2021 کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جسمانی تشدد، امتیازی سلوک، زبردستی نقل مکانی اور گائے کشی پر بہیمانہ طور قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری رہا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ماورائے عدالت قتل اور پولیس تشدد بھی شامل ہے۔

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی سال 2021 کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگائی، جس پر عالمی سطح پر تنقید کی گئی، لیکن ریاستی ہائی کورٹ نے اسے برقرار رکھا۔

بھارت نے آزادی اظہار اور میڈیا پر پابندیاں عائد کیں، صحافیوں پر تشدد، دھمکیاں، بلاجواز گرفتاریاں اور مقدمات چلائے گئے۔

سوشل میڈیا کا گلا گھونٹتے، مقدمات چلانے اور انٹرنیٹ کی آزادی پر پابندیوں کے وقعات رپورٹ ہوئے جبکہ بھارت میں این جی اوز، سول سوسائٹی کی تنظیموں کی فنڈنگ اور آپریشنز پر حد سے زیادہ پابندی والے قوانین نافذ کیے گئے۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سال 2020 ءمیں دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے پیش کردہ اپنی رپورٹ میں کہا تھا  کہ غیرقانونی اور یک طرفہ گرفتاریاں اور ماورائے عدالت انصاف، قتل اور گمشدگیاں بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں میں اہم مسائل رہے،انسانی حقوق سے متعلق رجحانات مسلسل غلط سمت کی طرف جارہے ہیں، 2020ء میں انسانی حقوق کی صورت حال اچھی نہیں رہی اور دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کو ظالمانہ صورت حال میں مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved