سنگین غداری کے الزامات پر سعودی عرب میں متعدد ججوں کو گرفتار کر لیا گیا

18  اپریل‬‮  2022

سعودی عرب میں متعدد ممتاز ججوں کو ریاست کیخلاف سنگین غداری کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خلیجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کیلئے سرگرم عالمی ادارے نے سعودی عرب میں کم ازکم 9 ججوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ججوں میں سے 3 جج انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ہیں، تین جج  اپیلیٹ کورٹ سے اور تین ہائی کورٹ سے ہیں، جو کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ججوں کو لوگوں کے سامنے ان کی متعلقہ عدالتوں سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ کام کرتے تھے۔  گرفتار کئے گئے ججوں میں سے کئی انسانی حقوق کو غصب کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ ان میں شامل ایک جج خالد الیہدان نے خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم  کارکن لوجین الحثلول کو قید کرنے کا حکم دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے ججوں میں سے ایک جج عبدالعزیز الجبر نے رواں برس مارچ میں 81قیدیوں کی سزائے موت کا حکم جاری کیا تھا۔ عبدالعزیز الجبر کے اس فیصلے کی بین الاقوامی سطح پر  شدید مذمت کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں  عبدالعزیز  الجبر نے ایک بچے کو بھی سزائے دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved