ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

18  اپریل‬‮  2022

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی  تحصیل کلاچی کے علاقےکوٹ دولت اور اٹل شریف میں سکیورٹی فورسز نے  آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا، مارے جانے والے  دہشت گردوں میں محمد رمضان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انسداد پولیو ٹیموں،پولیس،سکیورٹی فورسز پرحملوں میں مطلوب تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved