پاکستان کےساتھ دو طرفہ تعلقات پرامریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان

18  اپریل‬‮  2022

پاکستان  کے  ساتھ دو طرفہ تعلقات پر  امریکی وزیر خارجہ کے  ترجمان نیڈ پرائس نے اہم بیان جاری  کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خصوصاً ایسے افغانستان کے لئے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ تقریباً 75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہے، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں، مل کر کام کرنے سے پاکستان اور خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کو پہلے ہی مبارک باد دے چکے ہیں، ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved