روس کا پانچ طاقتور ترین میزائلوں سے یوکرین کے بڑے شہر پر حملہ

18  اپریل‬‮  2022

یوکرین کے شہر لویف کے میئر نے بتایا ہے کہ روس نے 5 طاقتور میزائلوں سے یوکرین کے مغرب میں واقع شہر کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرینی صدر کے معاون نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے پرانے یورپی شہر کے انفراسٹرکچر پر ایک ساتھ 5 طاقتور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

یوکرین کے محکمہ ریلوے کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کے میزائل حملوں سے کچھ بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ممکنہ طور پر خدمات کی فراہمی میں کچھ تاخیر ہوگی، لیکن حملے کے نتیجے میں کوئی مسافر یا عملہ زخمی نہیں ہوا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی لویف پر حملوں کے بعد کسی بھی ہلاکت یا زخمی ہونے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ شہر میں مارچ کے آخر میں روس نے حملے کئے تھے، جن میں ایندھن کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا تھا،  حملے کے نتیجے  میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved