وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی

19  اپریل‬‮  2022

وفاقی کابینہ کے وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی ، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ اور سردار ایاز صادق کابینہ میں شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ (ن)  کی جانب سے راناتنویر،خرم دستگیر،سعدرفیق،جاویدلطیف ، ریاض پیرزادہ،مرتضیٰ جاویدعباسی، اعظم نذیر تارڑ بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید خورشیدشاہ،نویدقمر، شہریار بانو رحمان ( شیری رحمان )  قادرپٹیل،شازیہ مری،مرتضیٰ محمود،ساجدحسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے ،  احسان الرحمان اورعابد حسین بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کےاسعدمحمود،عبدالواسع اورمفتی عبدالشکور کابینہ میں شامل ہوں گے ، سینیٹرطلحہٰ محمودبھی وفاقی کابینہ کاحصہ ہوں گے

یم کیوایم کےامین الحق اورفیصل سبزواری ،  بلوچستان عوامی پارٹی کےاسرارترین ،  جمہوری وطن پارٹی کےشاہ زین بگٹی ،  مسلم لیگ(ق)کے طارق بشیرچیمہ کوبھی کابینہ میں شامل کیاگیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشااورعبدالرحمان ، پیپلزپارٹی کی حناربانی کھر،مصطفیٰ نوازکھوکھر وزیر مملکت ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی کے  قمرزمان کائرہ مسلم لیگ (ن) کےامیرمقام اورمفتاح اسماعیل مشیربرائےوزیراعظم ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved