امریکی کانگریس کی مسلم رکن آج پاکستان پہنچیں گی

19  اپریل‬‮  2022

امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔

رپورٹس کے مطابق الہان عمر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملیں گی اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گی۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن بننے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔یاد رہے کہ ڈیموکریٹ جماعت کی مسلمان رکن کانگریس 14 دسمبر کو اس وقت پھر خبروں کی زینت بن گئیں، جب ان کا اسلاموفوبیا کے خلاف بل نہ صرف منظور ہوا، بلکہ وائٹ ہائوس نے بھی اس بل کی حمایت کر دی۔

ماضی میں انھیں اپنے مسلمان ہونے کی بنا پر سخت رویوں اور تنقید کا سامناکرنا پڑا ہے، یہاں تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ان پر طنز کے نشتر برساتے تھے۔ اس بل پر بحث کے دوران بھی رپبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس اسکاٹ پیری نے غلط طور پر یہ دعویٰ کیا کہ الہان عمر کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ پھر ایسے الفاظ کانگریس کی کارروائی سے حذف کرنا پڑ گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved