کابینہ میں 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے، فواد چوہدری

19  اپریل‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ چوں چوں کا مربع کابینہ کا نام پڑھیں لگتا ہے سینٹرل جیل کا حاضری رجسٹر ہے، سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں نئی کابینہ کے ارکان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کابینہ میں 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نئی کابینہ کے حالات دیکھیں، شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا کیس ہے اور قادر پٹیل پر ہاکس بے اراضی کا کیس ہے۔

 علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف ضمانت پر ہیں جبکہ حنا ربانی پر بجلی چوری کا کیس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved