نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

19  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیون کا شیڈول آئین اورقانون کے لاف ہے اس لئے نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کوغیرآئینی اورغیرقانونی قراردینے اور3مئی  2018 کی حلقہ بندیوں کودرست قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اورسیکریٹری الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل یقینی بنانے اورالیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیرسے روکنے کا حکم دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved