اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان، امریکی سفارتکار، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور غیر ملکی دھمکی آمیز خط کی انکوائری کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی ۔
اسلام ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگرکے نام ای سی ایل میں شامل اور غداری کا مقدمہ چلانےکی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی۔فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے 1 لاکھ جرمانہ کے ساتھ درخواست خارج کر دی تھی ۔