کراچی کے علاقے ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کرنے والی کراچی پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز ڈی وی آر اور موبائل فون قبضے میں لیا تھا، جسے فارنزک کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔
میڈیاٹیم کی موجودگی میں کنویں سے مقتول کےکپڑے اور موبائل فون نکالا گیا۔ کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی گئی تھی۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پرپہنچی، موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے فارنزک آڈٹ کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے، فارنزک رپورٹ آنے پر تفتیش میں پیشرفت ہو گی۔
خیال رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور ان کے دو ملازمین سمیت 5 افراد زیر حراست ہیں۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت
14
نومبر 2021