ٹی 20 ورلڈکپ، فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا۔

میگا ایونٹ کا سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا جس میں شائقین کرکٹ دیکھیں گے کہ دونوں ٹیموں میں سے پہلی بار کون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے وطن لے کر جاتا ہے۔

جہاں کیوی ٹیم پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے پرامید نظر آتی ہے وہیں آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی ٹرافی جیتنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو جبکہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔یوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور میتھیو ویڈ پر اپنے یورکرز آمائیں گے تو اور ایش سوڈھی اسپن کا جادو دکھائیں گے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کیوی بلے بازوں پر گیندیں گھمائیں گے۔

واضح رہے میگا ایونٹ کا سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved