کابل میں دو مختلف مقامات پر تین دھماکے، 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی

19  اپریل‬‮  2022

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں دو مختلف مقامات پر تین دھماکوں میں 6 افراد ہلاک  اور 20 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پہلا دھماکا تعلیمی مرکز  ممتاز ٹریننگ سینٹر کے سامنے ہوا جس کے بعد دشت برچی میں ہزارہ برادری کے عبدالرحیم شہید اسکول کے باہر اور اندردو دھماکےہوئے۔

عبدالرحیم شہید اسکول پر دھماکےاس وقت ہوئے جب طلبہ باہرنکل رہے تھے۔ ان دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کےمطابق ممتازٹریننگ سینٹر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 5افراد زخمی ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ نے عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کےقریب دھماکےکی تصدیق کردی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved