سیمی فائنل ہارنے کے بعد حسن علی کا پہلا بیان

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

عوامی تنقید کے بعد کرکٹر حسن علی کا پہلا بیان سامنے آگیا، حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شکست پر مجھ سے زیادہ افسردہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں حسن علی کا کہنا تھا کہ  میں جانتا ہوں کہ میری کارکردگی آپ لوگوں کی توقعات کے مطابق نہیں تھی جس پر آپ سب افسردہ ہیں تاہم میں اس سے بھی زیادہ افسردہ ہوں۔

پنے بیان میں حسن علی نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ میں آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکا لیکن پاکستان کی شکست پر مجھ سے زیادہ اس وقت افسردہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

حسن علی نے کہا کہ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ مجھ سے نا امید مت ہوں، میں پاکستان کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، سب لوگوں کی دعاوں کا بہت شکریہ۔

خیال رہےکہ 11 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس پر  سوشل میڈیا صارفین نے میچ ہارنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے فاسٹ بولر پر تنقید کے تیر برسا دیے ۔

متعدد صارفین نے حسن علی کی حمایت میں اپنے پیغامات شیئر کیے اور یقین دہانی کروائی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ قومی ہیرو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved