نو منتخب حکومت کا پی ٹی آئی جلسوں کیخلاف عوامی ریلیف کا اعلان

19  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی جلسوں کیخلاف عوامی ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  عید تک ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا ہے، جس میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کرکے 400 روپے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے ہدیت کی کہ رمضان بچت بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 70 روپے مقرر ہوگی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ باقی صوبے بھی آٹے اور چینی کی یہی قیمتیں مقرر کرنے کی کوششیں کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد کشمیر کی امداد کرے، وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔

دوسری جانب  عمران خان نے عوامی  جلسون کا آغاز کر دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد ملک گیر  عوامی تحریکا کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved