ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

19  اپریل‬‮  2022

صوبہ خیبرپختونخوا کی ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سےطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں، جس سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved