عدالتیں رات کو کھولنے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا بیان سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری میڈیا کے سامنے آئے ہیں اور انہوں نے دل کا سارا حال کہہ ڈالا ہے۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کاحلف اٹھایا، ایسا کیا تو کہا گیا کہ پارٹی چھوڑ گئے۔ بعض لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ چھٹی پر چلے جائیں مگر وہ کسی کے ملازم نہیں کہ ان کی ہر بات مانیں۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ عدالتیں رات کو کھولی گئیں تو سوچیں ایسا کیوں ہوا،انہوں نے کہا جس دن وہ کسی دوسری پارٹی کو ووٹ دیں تب ان کے اقدام کی مذمت کی جائے ۔ انہوں نے قانون کے تحت ایوان کی کارروائی چلائی۔