پاکستان الیکٹرانک اینڈ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئی چینل نورمقدم قتل کیس سے متعلق سی سی ٹی وی مت چلائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت اتھارٹی نےنور مقدم اور ظاہر جعفر کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 29،30 اور 33 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔