پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نوازشریف سے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دے دیا ہے جس میں خورشیدشاہ، نویدقمر، شیری رحمان اورر قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں لندن روانہ ہوں گے تاہم وفاقی وزرا کل کابینہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوں گے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ ملاقات میں صدرمملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنرپنجاب کے عہدوں پر مشاورت ہو گی اور نوازشریف سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پربلاول بھٹو وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔