لڑکی نے والدین کیجانب سے زبردستی شادی کی کوشش پر منگیتر کا گلا ہی کاٹ دیا

19  اپریل‬‮  2022

بھارت میں ایک لڑکی نے والدین کی جانب سے زبردستی شادی کی کوشش پر منگیتر کا گلا ہی کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  آندھرا پردیش میں ایک لڑکی  جسے اپنے والدین کی پسند کے مرد سے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا اس نے  مبینہ طور پر ایک خفیہ ملاقات میں اس منگیتر کا گلا ہی کاٹ دیا۔

اطلاعات کے مطابق لڑکی کے حملے کا شکار  ہونے والے شخص کی  شناخت رامو نائیڈو کے نام سے ہوئی ہے جو کونسل آف سائنٹیفکٹ  اینڈ انڈسٹریل  ریسرچ  میں سائنسدان ہے، گردن میں گہرے زخم کی وجہ سے  وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق رامو نائیڈو اورپشپا 29 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ نائیڈو سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس نے پہلے بھی اپنے والدین کو اس حوالے سے واضح طور پر بتایا لیکن انہوں نے بات نہ مانی ۔

تاہم اس نے  شادی سے پہلے  نائیڈو سے ملاقات کرنے کی درخواست کی اور پھر اسے  ایک مندر لے گئی جہاں مبینہ طور پر تیز چھری کی مدد سے  اس کی گردن کاٹ دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved