پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی ملک سے باہر نہیں جا رہا،کیونکہ ہم نہ تو اشتہاری ہیں اور نہ ہی مفرور۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی ملک سے باہر نہیں جا رہا سمیت عمران خان کے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ مفرور ہیں اور نہ ہی اشتہاری اور ہم سفارتی پاسپورٹ بھی نہیں مانگ رہے۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھاکسی بھی ادارے کی عزت نفس کو مجروع کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی تقسیم بندر بانٹ سے زیاہ کچھ نہیں ہے۔انڈسٹری اور کامرس کی وزارت مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کا ہےیہ کتنا مضحکہ خیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بندر بانٹ ملک میں ہو گی تویہ ملک کسی کی پلیٹ یہ کشکول تھوڑا ہی ہے جب آپ چاہیں اس کے اجزاء تبدیل کری اور کسی اور کے حوالے کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو نہیں اکسا رہے کہ وہ مداخلت کرے کیونکہ انہوں نے بلیک اینڈ وائٹ دیکھ لیا ہے۔آپ جنتی بھی کوشش کر لیں نہ دیکھانے کی لیکن قوم یہ سارا معاملہ دیکھ رہی ہے۔