لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو سماعت کیلئے مقررکردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج درخواست پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس انوارالحق پنوں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف نے دائر کی تھی، جس پر عدالت نے 16 نومبر 2019ء کونوازشریف کوعلاج کی غرض سےبیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی، جس کے بعد 19 نومبر 2019ء کو وہ علاج کیلئے لندن روانہ ہوگئے تھے۔
عدالت نے 5 قانونی نکات پروکلاء کوبحث کیلئے بھی طلب کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ شہبازشریف کی درخواست پر آخری سماعت 20 جنوری 2020ء کوہوئی تھی۔