کالی مرچ کے چھوٹے چھوٹے دانے، فوائد ناقابل تصور

20  اپریل‬‮  2022

کالی مرچ کی افادیت کا اگر آپ کو معلوم ہوجائے تو پھر آپ اپنے کچن کی الماریوں سے انہیں پھیکنا بند کردیں گے۔ اس کی وجہ اس عام سے مصالحے کے وہ فوائد ہیں جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔

اس چھوٹے سے کالے کالے دانوں جیسے مصالحے کو مختلف ڈشز کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے  تاکہ ان میں خوشبو اور ذائقہ آئے۔ لیکن اسکے دیگر فوائد اس سے کئی زیادہ ہیں۔اسے برصغیر پاک و ہند میں کالی مرچ کہتے ہیں اور یہ زمانہ قدیم سے یہاں روایتی علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں اس کا شمار قمیتی مصالحوں میں ہوتا تھا، اس کی وجہ اس کے غذائی فوائد ہیں اور اسی لیے دنیا بھر میں اس کی تجارتی اہمیت تھی، آئیے اس کا ذیل میں جائزہ لیتے ہیں۔

وزن میں کمی:

کالی مرچ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے، یہ خوراک میں سے غذایت پر مبنی اجزا کو نکال کر جسم میں منتقل کرتا ہے اور میٹابولزم میں اضافہ کرتا ہے، اسطرح چربی پر مبنی سیل کو ختم کرنے مدد دیتا ہے، جس سے غیر ضروری وزن میں کمی آتی ہے۔

جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے:

یہ جسم کے میٹابولزم میں اضافہ کرکے زہریلے اور فاسد مادوں کو خارج کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ اس میں موجود پائپرین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ سیل کو فری ریڈیکل نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔

نظام ہضم کو درست کرتا ہے:

کالی مرچ میں موجود پائپرین معدہ کے نظام کو فعال کرتا ہے، اور ہائیڈرو کلورک ایسڈ کی مقدار بڑھا کر نظام ہضم میں مدد کرتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ:

کالی مرچ اپنے اندر اینٹی بیکٹریل صلاحیت بھی رکھتی ہے، لہٰذا یہ اینٹی بایوٹک کا کام کرتے ہوئے قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ جبکہ یہ موسمی بیماریوں جیسے کھانسی اور نزلے کے علاج میں بھی مفید ہے۔

بلڈ پریشر (بلند فشار خون) کو کنٹرول کرتا ہے:

کارڈیو ویسکیولر فارماکولوجی جرنل میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق کالی مرچ میں پایا جانے والا پائپرین ایک مرکب ہے جو کہ بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پوٹاشیم کا بھی مخزن ہے جو کہ سوڈیم کے مضر اثرات کو زائل کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved