نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے۔
اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے حکومت کو روکنے اور وطن واپس پر انہیں گرفتار کرنے کے لیے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔