وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری چیئرمین سینیٹ کے لیے ڈیمانڈ نئی نہیں ہے، یہ ایک طے شدہ معاملہ ہے۔
قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، چیئرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے۔ْ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زائد کا مطالبہ نہیں کیا، گورنر پنجاب کے عہدے کی ہماری پہلے دن سے ڈیمانڈ تھی اور یہ طے تھا
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے وفاقی حکومت سے اختلافات کے بعد بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائے بغیر نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری پارٹی تحفظات کا اظہار برطانوی دارالحکومت میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے رکھیں گے اور وطن واپسی پر ہی وزارت کے حلف کا فیصلہ کریں گے۔