چینی کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ہو گئی، لیکن مجال ہے کسی چینل نے یہ خبر دی ہو، فواد چوہدری

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہو چکی ہے، لیکن مجال ہے کہ میڈیا پر یہ خبر آ جائے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں تینتالیس روپے تک کمی آگئی ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے، دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved