نو منتخب حکومت کا نیب کیخلاف بڑا بیان سامنے آگیا

20  اپریل‬‮  2022

نو منتخب حکومت نے نیب کیخلاف اپنا موقف دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ءشاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ یا نیب چلائیں یا حکومت، حکومتی افسران نےکہاکہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کرسکتے، حل یہی ہے کہ نیب ختم کریں، اپوزیشن کے کیسز ختم نہ کریں، نیب ختم ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا، اگر یہ ادارہ رہے گا تو یہ ملک نہیں چل سکتا، امید ہے کہ کابینہ اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی کارکردگی پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر دکھائیں نیب کرکیا رہاہے، انہوں  نے کہا کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے اور جیلوں میں نہیں ڈالیں گے،  جنہوں نے ملک کو لوٹا اور کرپشن کی انہیں جواب دینا پڑے گا۔

دوسری جانب مریم نواز شریف نے  بھی اس حوالے سے اپنے بیان مین کہا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا ،ہم کی کیخلاف سیاسی کیس بنوانے پر یقین نہیں رکھتے، اس حوالے سے نو منتخب حکومت کی وفاقی وزیر اطلاعات مر یم اورنگ زیب کا کہناتھا کہ ہم کسی کیخلاف سیاسی انتقام کا ارادہ نہیں رکھتے ،ان کا کہنا تھا کہ  قانون اپنا راستہ ضرورلے گا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved