عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک ہی روز بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل فی بیرل چھ ڈالر سستا ہو کر ایک سو سات ڈالر کا ہو گیا۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں پانچ اعشاریہ چھیاسٹھ ڈالر کمی ہوئی۔ فی بیرل قیمت ایک سو دو اعشاریہ پچاس ڈالر ہو گئی۔ ادھر سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمت گر گئی۔ امریکی ڈالر میں سرمایہ کاری بڑھنے سے سونے کے ریٹ کم ہوئے۔ سونے کی فی اونس قیمت 34 ڈالرکی کمی سے 1952 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 86 سینٹ کی کمی سے 25.29 ڈالر ہو گئی۔ کاپر کی فی گرام قیمت 10 سینٹ کی کمی سے 4.69 ڈالر ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی گرام قیمت 28 ڈالر کی کمی سے 991 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ پلاڈئیم کی فی اونس قیمت 80 ڈالر گر کر 2365 ڈالر پر آ گئی۔