گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور چیف سیکرٹری کھل کر آمنے سامنے آگئے

20  اپریل‬‮  2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر راشد منصور کی جانب سے لکھنے والے خط کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھا دیا۔ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔چیف سیکرٹری آفس کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ کر اپنی ذمہ داری نبھائی، آئین کی خلاف ورزی پر گورنر کو آگاہ کرنا پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے خط لکھنے پر پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved