مودی کے بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کےہاتھوں بھارتی مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ ہونے لگا ، ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے جہاں سرکاری طور پر مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دلی میں جہانگیرپوری مسجدپر دہشتگرد واقعے کےبعدحالات کشیدہ ہو چکے ہیں ، ہنومان جینتی جلوس کے بعد فرقہ وارانہ تشددعروج پر ہیں جہاں 9 افرادزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مسلمانوں کو سرکاری طور پر کڑی سزا دینے کا بھیانک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت تجاوزات کےبہانےمسلمانوں کےگھر مسمار کئے جائیں گے ۔
بی جےپی کی شمالی دلی میونسپل کارپوریشن نےمنگل کوپولیس کوخط بھی لکھا جس میں کارپوریشن نےبدھ، جمعرات کو انسداد تجاوزات مہم کیلئے سکیورٹی کا مطالبہ کیا، اسسٹنٹ کمشنرنےخط میں تجاوزات ہٹانے کے نام پر 400 پولیس اہلکار مانگے ، بھارتی پولیس نےفسادات کےالزام میں 5مسلمانوں کوسخت قانون کےتحت گرفتارکرلیا۔