گیس کی تین ٹائم فراہمی کا شیڈول تیار کر لیا گیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا پکانے کیلئے تین ٹائم گیس فراہم کرنے کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں کے نئے شیڈول کے مطابق  گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے 8، پھر ساڑھے گیارہ سے دن 2، اس کے بعد شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔

گیس فراہمی کے شیڈول کا اطلاق دسمبر 2021ء سے فروری 2022ء تک ہو گا، نئے گیس شیڈول پر عملدرآمد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved