وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی

21  ستمبر‬‮  2021

معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے متحدہ عرب امارات سے وزیراعظم کو استعفیٰ بھیجا ہے جسے وزیراعظم نےمنظور کر لیاہے۔ موجودہ دور حکومت کے شعبہ توانائی میں یہ دوسرے معاون خصوصی ہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، اس سے پہلے نومبر 2020ء میں شہزاد قاسم اس عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق تابش گوہر نے کابینہ اجلاسوں میں کچھ اصلاحات اور رواں ماہ سی سی او ای اجلاس میں تابش گوہر نے ریفائنریز کو پیشگی مراعات کیلئے تجاویز دی تھیں جنہیں وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے مسترد کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر تابش گوہر کی کارکردگی سےنا خوش تھے اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں تحفظات کا اظہار کر چکے تھے جبکہ خود وزیراعظم بھی تابش گوہر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ تابش گوہر کو اپنے اختیارات کی وجہ سے مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہچانے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ اس کے علاوہ تابش گوہر پر فیسکو، پی ایس اور مختلف پاور پلانٹس میں من پسند افراد کی تعیناتیوں کے بھی الزامات ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تابش گوہر کا کہنا تھا کہ ایک سال عوامی خدمت کے بعد میرا آج اپنی فیملی کی طرف واپسی کے فیصلے کا دن ہے۔ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی خدمت میرے لئے اعزاز رہے گا، اس کیلئے میں وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بے پناہ چیلنجز ہیں، مجھے امید ہے کہ حماداظہر کی قیادت  میں وزارت توانائی اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved