عمران خان ہر بحران پر نوٹس لیکر نیا بحران پیدا کر دیتے ہیں، بلاول

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر بحران پر نوٹس لیکر پھر کہتے ہیں کہ میں کیا کروں، اور اس کے بعد ایک نیا بحران پیدا کر دیتے ہیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کیلئے کوئی ویژن نہیں ہے، عوام کی آمدن میں دن بدن کمی جبکہ مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں یا پھر گھر جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے۔بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل  کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے،  قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے، جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کام کرنے کے کرنا پڑے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved