ڈپٹی کمشنر لاہور نے مینار پاکستان پر جلسےکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی قیادت کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط میں کہا ہےکہ مینار پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نےکہا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔
خیال رہےکہ وفاق میں حکومت ختم ہونےکے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے پہلا جلسہ پشاور اور دوسرا جلسہ کراچی میں کیا تھا اور اب تیسرا جلسہ کل مینار پاکستان لاہور میں ہونے جارہا ہے۔